Pages

قاری محمّد طیّب رحیم اللہ نصیحت اردو





فضيلة الشيخ للعلامة قاری محمّد طیّب رحیم اللہ

 انعام خداوندی
 یہ اللہ کی دی ہوئی توفیق اور آپ کی قسمت کی بات ہے کہ آپ کے حصہ میں کام کرنا آیا اور دوسروں کے نصیب میں اعتراض کرنا ۔ اس لیے آپ تو خوش نصیب رہیے کہ حق تعالیٰ نے آپ لوگوں کو کام کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔
 اور اعتراضات سے بچالیا اور رہ گیا اوروں کا اعتراض کرنا اس کے لیے آپ لوگوں کا عمل خود جواب ہے ۔ 
مثل مشہور ہے کہ ایک چپ سو کو ہرادیتی ہے ، اور چپ سب سے بڑھ کر عمل ہے ، اس سے کچھ بھی اشکال قائم نہیں رہے گا۔ (خطبات حکیم الاسلام حصہ چہارم ص۴۰۰)


 ’’ ویسے بھی اعتراضات کا دائرہ وسیع اور نہایت آسان ہے ، سب سے آسان ہے اعتراض کا کردینا۔ جس پر چاہے اعتراض کردیجیے ، لطف کی بات یہ ہے کہ اعتراض کرنے والے تھکتے نہیں۔ اور تھکیں بھی تو کیسے ، اس لیے کہ اس میں نہ تو کسی دلیل کی ضرورت ہے اور نہ عقل کی ، بس یہ کہہ دیجئے کہ یہ غلط ہے ، اور اعتراض کے لیے علم کی بھی ضرورت نہیں۔


 تو بھائی اس سے آپ کا کیا نقصان ہوتا ہے ، آپ اپنے کام میں پورے طریقہ سے مشغول رہیے، کل قیامت کے میدان میں اعتراض کرنے والے بھی کھڑے ہوں گے اور کام کرنے والوں کی بھی صفیں ہوں گی۔ ہر ایک کی محنت کا ثمرہ اس کے سامنے آجائے گا۔ (خطبات حکیم الاسلام ، قاری طیب صاحب، جلد چہارم ،۳۹۹)

No comments:

Post a Comment